واشنگٹن(ویب نیوز ) گیلپ نے عمران خان کی وفاقی حکومت کے خلاف سروے میں خامیوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ دنیا بھر میں سیاسی اور معاشی تبصرے کرنے والی تنظیم گیلپ کے ایڈیٹر انچیف نے غلطیوں کا اعتراف کیا۔ گیلپ کے ایڈیٹر ان چیف محمد یونس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔ پریس بریفنگ کا اہتمام امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کیا گیا۔
ایڈیٹر ان چیف محمد یونس نے کہا کہ گیلپ پاکستان کا بین الاقوامی گیلپ کے ادارے سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے گیلپ کے ساتھ قانونی معاملات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیلپ نے عمران خان پر پاکستانی لیڈرشپ کے لیے سروے کیا تھا، گیلپ سروے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان سےعوام خوش نہیں۔ محمد یونس نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو سروے میں خامیاں ہیں۔
67