56

تحریک عدم اعتماد؛ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الہیٰ

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے اُس میں سے کچھ تو نکلے گا۔ای پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ وہ اس معاملے پر گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے اچھے اقدامات کیے، پیڑول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے اہم ہونے سے متعلق مولانا فضل الرحمن ہی بتا سکتے ہیں، جب اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے اس میں سے کچھ تو نکلے گا البتہ پہلا ابال آ جائے اُس کے بعد ہی ہم آپ کو کچھ بتائیں گے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے، ابھی بس دھواں اٹھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں