47

آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات، عدم اعتماد، حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا

Spread the love

اسلام آباد: (بدلو نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا تعین نہ کیا جاسکا۔جس میں شہبازشریف ٹیلی فون پر موجود تھے، کل رات کو ہماری آئینی و قانونی ماہرین کی ٹیم کا اجلاس ہوا، طے ہے . ط

آصف زرداری اہم ملاقات کے لئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی تین گھنٹے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطے اور حکومتی اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کے لیے مختلف آپشن پرغور کیا اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی 3 گھنٹے طویل ملاقات میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تاریخ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، جس پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں