اسلام آباد (بدلو نیوز ) ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای اور ایمینڈ کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ نے پیکا کی سیکشن 20 کو چیلنج ہی نہیں کیا؟ آپ کواس پرکوئی اعتراض نہیں؟ دیگر پٹیشنرز نےتو ہتک عزت کو کریمنلائزکرنے کو بھی چیلنج کیا ہے۔
صحافتی تنظیموں کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آرڈیننس جعلی خبریں روکنےکی آڑ میں عوامی شخصیات کے کام پر بحث کوروکے گا جب کہ آرڈیننس آنکھوں میں دھول جھونکنےجیسا قانون ہے جو کالعدم قرار دیے جانے کے قابل ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ آرڈیننس کے اجرا کے لیےصدر مملکت کے پاس مناسب جواز ہونا ضروری ہے، آرڈیننس کے سیکشن 2 اور 3 معلومات کے حق کو کم کرتے ہیں جب کہ یہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے ذریعے فراہم کردہ بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پی بی اے کی درخواست بھی دیگر پٹیشنرزکے ہمراہ یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
62