69

عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی جہانگیر ترین نے واپسی کی تاریخ دیدی

Spread the love

ملتان (بدلو نیوز ) جہانگیر ترین نے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر فوری وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ، وطن واپسی پرتحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین 6 مارچ کی رات برطانیہ سے پاکستان پہنچ جائیں گے اور جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہوگی وہ اس میں شرکت کریں گے۔جہانگیر ترین گروپ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں شامل اکثریت ارکان اسمبلی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہے تاہم فیصلے کا حتمی اختیار جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائے گا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ‘ جہانگیر ترین’ اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں