46

”پوری طاقت کیساتھ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں“وزیر اعظم عمران خان

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تمام معلومات ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے، پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ خبیر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کو ذاتی طور پر متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی کہہ دیا ہے، ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی اور اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری تعزیت متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہے، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

خیال رہے کہ ملک دشمن عناصر نے آج مذموم کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کو خون میں نہلا دیا۔ قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں خودکش بم دھماکے میں کم از کم بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے۔ دھماکے کے 194 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ ان میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ شہادتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اس وقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں