68

ڈس انفارمیشن ،پروپیگنڈہ : روسی حکومت نے فیس بک پر پابندی لگا دی

Spread the love

ماسکو (ویب نیوز ) روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نے اشتہارات پر پابندی عائد کی تھی جس کا روس نے بھی جواب دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی حکومت نے فیس بک پر پابندی لگا دی، روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام روسی ریاستی میڈیا سے امتیازی سلوک پر اٹھایا گیا۔آر آئی اے کا کہنا ہے کہ روسی میڈیا سے امتیازی سلوک کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اس کے علاوہ بلوم برگ نیوز نے روس میں اپنے صحافیوں کو کام سے روک دیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف ڈس انفارمیشن اور نفرت انگیز پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کو روکنا بےحد ضروری تھا۔آج پیش ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق روس نے فیس بک، ٹوئٹر سمیت متعدد ایپ اسٹورز تک روسی عوام کی رسائی کو روک دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس نے متعدد خبروں کی عالمی ویب سائٹس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور یورپی یونین کی جانب روس پر متعدد پابندیاں لگائی گئی ہیں۔یہاں تک کہ یورپی یونین نے بھی اپنی کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت بند کردے جو کہ آخر کار کمپنی نے انٹرنیٹ پر لوگوں کے ردعمل کے نتیجے میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں