اسلام آباد (بدلو نیوز ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پشاور حملے کے 3 ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے، آئندہ ایک سے 2 روز میں تمام ملزمان گرفتار ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور حملے کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور حملے کے 3 ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پختونخواہ پولیس اور تفتیشی ادارے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، آئندہ ایک سے 2 روز میں ملزمان گرفتار ہو جائیں گے۔
54