62

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز آج سے کیا جائے گا ، اے ٹی سی کی جج نتاشہ نسیم کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں گرفتارملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز آج ہوگا ، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گی۔2اسپشل پراسیکیوٹرسمیت5 پراسیکیوٹر ٹرائل میں دلائل پیش کریں گے اور 89 ملزمان میں آج چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گے۔

پراسکیوشن کی جانب سے 40 گواہان کو چالان کاحصہ بنایا گیا ہے، پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ویڈیوز،ڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔پراسکیوشن نے مزید بتایا کہ ڈی این اے، چشم دیدگواہان اور فرانزک شواہد چالان کا حصہ ہیں جبکہ پریانتھاکمارکوہجوم سے بچانے والا فیکٹری منیجر بھی گواہ شامل ہے۔چالان کے متن میں کہا گیا کہ فیکٹری سے10سی سی ٹی وی فوٹیج فرانزک کےلیےبھیجی گئیں، موبائل فوٹیج کی مددسےملزمان کو گرفتار کیاگیا اور 55سےزائدملزمان کےموبائل برآمد کیے گئے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں