62

حکومت کی اہم شخصیت کا جہانگیر ترین سے رابطہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) حکومت کی اہم شخصیت نے جہانگیرترین سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی، جہانگیرترین اسپتال سے لندن میں اپنے گھر شفٹ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی اہم شخصیت نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے جہانگیرترین سے ان کی خیریت دریافت کی۔

،ذرائع نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اسپتال سے لندن میں اپنے گھرشفٹ ہوگئے، ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین ایک ہفتہ مزید لندن میں ہی قیام کریں گے۔خیال رہے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں