73

کرپٹوکرنسی کیلیے پاکستان میں قوانین بنانےکی ضرورت ہے،گورنراسٹیٹ بینک

Spread the love

کراچی (بدلو نیوز ) کراچی میں ادبی میلے کے آخری روز پاکستان کا ڈیجیٹل سفر کے عنوان سے منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بڑا فائدہ ہے، کرپٹو کرنسی کے لیے پاکستان میں قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ادبی میلے کے پینل ڈسکشن میں رضا باقر کے علاوہ تانیہ ادارس اور شہزاد دادا شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 80 ملین بینک اکاؤنٹ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پاکستانی سرمایہ کاری کررہے ہیں، بینکنگ سروس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے لیے قوانین سخت کرنا ہونگے۔ رضا باقر نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں جس کا فائدہ عام پاکستانی کو بھی ہوگا، ملک میں مہنگائی میں اضافہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے بھی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں