119

علیم خان سیاست میں متحرک، آج ترین سے اہم ملاقات

Spread the love

لاہور ( عمران ناصر ) پاکستان تحریک انساف کے سینئر رہنما عبد العلیم خان کےی ماہ کی خاموشی کے بعد دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں. وہ آج لاہور میں جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہپر ملاقات کریں گے. پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین گذشتہ روز لندن سے لاہور پہنچے تھے. علیم خان اور جہانگیر ترین مشترکہ سیاسی حکمت عملی کا آغاز کر یں گے. علیم خان نے گزشتہ 3 روز ميں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔

گذشتہ چند ماہ سے یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ملک مین نئی سیاسی جماعت پر کام ہو رہا ہے، جس میں پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین شمولیت اختیار کریں گے.. پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کواکٹھا کرکےمشترکہ لائحہ عمل اپنایاجائےگا اورجب تک سیاسی منظرنامہ واضح نہیں ہوتا تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھاجائے گا۔ جن 40 اراکین سے علیم خان نے ملاقات کی ان میں صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت نے بھی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحالمین یہ ملاقات خاصی اہمیت کی حامل ہے اور لگتا ہے کہ اب معاملات نئی جماعت جس کا مجوزہ نام جناح لیگ ہو گا اس پر کام عملی صورت اختیار کر رہا ہے. یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی جب اپوزیشن عمران کان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر چکی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں