55

سزامیں چھوٹ : غیرمسلم قیدیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کے لیے درخواست

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) ہائی کورٹ نے غیرمسلم قیدیوں کو سزا میں چھوٹ دینے سے متعلق درخواست پر 2 ہفتوں میں آئی جی جیل سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ میں غیر مسلم قیدیوں کو سزا میں چھوٹ دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس رسال حسن سید نے کاشف مسیح کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مسلمان قیدیوں کوجیل میں قرآن پاک مکمل کرنے پر قید میں چھوٹ دی جاتی ہے تاہم غیر مسلم قیدیوں سے متعلق قانون موجود ہے لیکن گزشتہ 44 سال سے کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ آج تک کسی غیر مسلم کو ان کی مذہبی کتاب مکمل کرنے پر قید میں چھوٹ نہیں دی گئی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ گیتا،بائبل اور گرنتھ پڑھنے والوں کو قید کی سزا میں چھوٹ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں