اسلام آباد(بدلو نیوز ) پاکستان نے روس کے ساتھ بڑا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ روس سے قدرتی گیس اور گندم کی درآمد کر سکے گا یہ معاہدہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ بہت بڑے مذاکرات ہوئے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس وقت وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان روس سے جلد 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے طویل عرصے سے التوا کا شکار پاکستان اسٹیل مل گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بھی بات کی ۔اب یہ گیس پائپ روسی کمپنیوں کے تعاون کے ساتھ تعمیر کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، روس کا دورہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی ہے۔ روس کے پاس دنیا کے 30 فیصد گیس کے ذخائر ہیں، مستقبل میں ہمارے ذخائر کم ہوں گے تو روس کی گیس کی ضرورت پڑے گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے، میں ایک آزاد ملک میں پیدا ہوا، ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا غلط تھا، نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، ہمیشہ کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا درست نہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہید ہوئے، ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔
258