61

مفاہمت کے بادشاہ ناکام

Spread the love

لاہور ( آواز خلق نیوز ) عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد سابق صدر زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے تھے اور وہ چوہدری شجاعت کے ذریعہ مسلم ق کے اراکین پنجاب اسمبلی کو پرویز الہی کی حمایت سے روکنے کے لیے کوشان تھے جس میں ان کو منہ کی کھانی پڑی اور تمام 10 ارکان نے پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کر دیا. آصف زرداری کو مشن لاہور میں کامیابی نہ مل سکی.زرداری چوہدری شجاعت کے ذریعے ق کے ایم پی ایز نہ توڑ سکے۔PTIایم پی ایز بھی کھل کو پارٹی کی مخالفت پر راضی نہ ہوئے۔شجاعت سے پرویز الہی کی گارنٹی لینے میں بھی ناکامی ہوئی۔سیاست ختم نہیں ہوئی۔ضروری ہوا تو زرداری صاحب دوبارہ آئیں گے۔ پی پی
زرداری تو اینٹی عمران مشن کا ایک علامتی سربراہ ہے۔ نوٹ دکھا کر موڈ تو بنایا جا سکتا ہے لیکن اصل طاقت اور قوت کے بغیر سیاسی پالکی پر سوار نہیں کروایا جاسکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں