51

سابق لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال اڈیالہ جیل سے رہا

Spread the love

راولینڈی ( آواز خلق نیوز ) جاسوسی اور غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر فوجی عدالت سے 14 سال قید بامشقت کی سزا پانے والے پاکستانی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو ڈھائی برس بعد سزا مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سابق فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ نے مئی 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو سنائی گئی قید بامشقت کی سزا کی توثیق کی تھی تاہم ڈھائی برس کے ہی عرصے میں اب انھیں رہا کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اُن کی سزا پوری ہونے اور تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد رہا کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں