لاہور ( آواز خلق نیوز) پاکستان کے بڑے شہروں میں گرین ایریا پر مسلسل ہاؤسنگ سوسائییز کے قیام نے ملک میں خوراک کا بحران پیدا کر دیا ہے اور یہ صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جا رہی ہے. خاص طور پر ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن جیسے بڑے پراپرٹی گروپس نے لاہور کراچی ،ملتان، بہاولپور، گوجرنوالہ، فیصل آباد ، مندی بہاؤالدین، جہلم میں بے پناہ رہائشی منصوبوں نے گرین ایریا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے. لاہور ،کراچی میں متعدد اسکیمیں غیر قانونی ہیں. قوم کو پراپرٹی کے کاروبار کی طرف مائل کرنے والے خفیہ ہاتھ اس قوم کے مجرم ہیں ۔ لوگ نئی فیکٹری لگانے کی بجائے اپنا سرمایہ کسی نئی رہائشی سکیم میں لگا کر آسان کمائی کے چکروں میں پڑ گئے ہیں ۔ یہ نت نئی رہائشی سکیمیں اس قوم کو ایک بدترین غذائی بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں
211