133

برِٹن انٹرنیشنل سکول کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریبات

Spread the love

لاہور ) آواز خلق نیوز ) برِٹن انٹرنیشنل سکول جوہر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریبات کا اہتمام مورخہ 11 مارچ 2023 کیا گیا۔تقریب میں ایڈوائزر وفاقی محتسب باسط خان، معروف گلوکار خالد بیگ، اسلامی سکالر ایم اے رف رف اور تعلیم دان ڈاکٹر قدسیہ فردوس، رائٹر عنابِغ علی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہُوئے مہمانان خصوصی کا کہنا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کا تعلیمی نظام میں بہت کلیدی کردار ہے. تقریبات کے ذریعے کردار سازی اور زہن سازی کے عمل کو ترویج دی جاتی ہے۔ تقریب میں طلباء نے پرفارمنسز پیش کیں اور فنی سکِلز کا مظاہرہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں