برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اسلحہ سے بھرے ہوئے فوجی طیارے پر اسرائیل پہنچا ہے
دنیا نے ایسا منظر پہلے نہیں دیکھا کہ ایک ملک کا وزیر اعظم خود اسلحہ بردار فوجی طیارے پر اسلحہ بھر کر دوسرے ملک کی مدد کو اس انداز سے پہنچا ہو
وہ بذات خود اسلحے کے درمیان سے ہوتا ہوا باہر آیا یہ باور کراتے ہوئے کہ
وہ اس قتل عام میں پورے قد آور ملکی طاقت کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے
اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جن جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے وہ نہ صرف اسکا موید ہے بلکہ ہر لحاظ سے اسکے ساتھ ہے
نہ جہاز ایسا کہ اس سے رسمی سیڑھی اتاری جاتی
اور نہ اس کے لئے استقبالیہ سرخ قالین بچھایا گیا بلکہ وہ میزائیلز اور مہلک ترین اسلحے کے درمیان سے ہوتا ہوا جہاز اترا
اور اس منظر فلما کر دنیا کو دکھا دیا گیا
تاکہ مسلمان جان لیں کہ وہ سب اکٹھے اور متحد ہو کر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں
برطانیہ اور مغرب جس طرح ان ظالمانہ کاروائیوں پر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اس کی اجازت و مثال تو کسی وحشیانہ قانون میں بھی نہیں ہے
ماضی قریب و بعید کی تاریخ میں ایسی مثال کہیں نہیں ملتی
136