لاہور ( آواز خلق ) نواز شریف نے 1980 میں جنرل جیلانی اور پھر جنرل ضیاء کے ساتھ اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا. 44 سال کے اس عرصے میں وہ اور ان کے بھائی نے مل کر مرکز اور پنجاب ملا کر 28 سال حکومت کی.
44 سال میں صرف ایک موقع آیا جب انہیں اپنے خاندان کے باہر کوئ شخص ایسا ملا جسے وہ وزیر اعظم بنا سکے، وہ بھی تب جب چھوٹے بھائی وزیر اعلی تھے اور پاس کوئی آپشن نہیں تھا .
ن لیگ نے ایک بار پھر شریف خاندان کو ہی وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے عہدوں کے لیے درست سمجھا، حیران ہوں صرف 17 سیٹیں جیت کر بھی ایسا کرنا سمجھ سے باہر ہے. صرف 17 سیٹیں جیتنے پر تو جماعت کے اندر ہی استعفی بنتا تھا
نوٹ: الیکشن کمیشن کے آفیشل رزلٹ کے مطابق یہ سیٹیں اب 75 پڑھی جائیں