117

ڈیموکریسی انڈیکس 2023: پاکستان کانظام آمرانہ قرار

Spread the love

ڈیموکریسی انڈیکس 2023: پاکستان کا شمار ’آمرانہ نظام‘ والے ممالک میں، جمہوریت میں مزید تنزلی کی وجوہات کیا ہیں؟ دُنیا بھر میں جمہوری نظام کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں رائج طرزِ حکمرانی کو ’اتھاریٹیریئن‘ یعنی آمرانہ قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے انٹیلیجنس یونٹ کی ’ڈیموکریسی انڈیکس 2023‘ رپورٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک میں رائج نظامِ حکومت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ گذشتہ برس ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ میں پاکستان کا جمہوریت میں 105 واں رینک تھا اور یہاں قائم حکومت کو ایک ’ہائبرڈ‘ یعنی مرکب نظامِ حکومت قرار دیا گیا تھا۔ تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے اور اب پاکستان گذشتہ سال کی رینکنگ میں 11 درجوں کی تنزلی کے بعد اقوام عالم میں 118 نمبر پر آ گیا ہے۔ گذشتہ برس ’ڈیموکریسی انڈیکس‘ میں پاکستان کا سکور 13۔4 تھا جو اس برس کم ہو کر 25۔3 ہو گیا ہے۔ اس رپورٹ میں امریکہ، انڈیا، برازیل اور انڈونیشیا جیسے ممالک کو ’فلاڈ جمہوریت‘ قرار دیا ہے۔ ’فلاڈ جمہوریت‘ سے مراد وہ نظام ہے جہاں انتخابات تو صاف و شفاف ہوتے ہیں لیکن وہاں موجود جمہوری نظام میں مسائل ہوتے ہیں جیسے کہ میڈیا پر دباؤ، نظام میں کمزوریاں اور لوگوں کی سیاسی نظام میں دلچسپی میں کمی۔اس فہرست میں انڈیا کا رینک 41واں ہے۔’دی اکانومسٹ‘ نے ناروے، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ کو ’مکمل جمہوری‘ ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹ کی تشکیل میں شہری آزادی، انتخابی نظام اور سیاسی کلچر اور اس میں مختلف سوچ کے لوگوں کی شرکت کی گنجائش جیسے عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے پاکستان کی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر تاحال اس رپورٹ پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
’ڈیموکریسی انڈیکس 2023‘ کے مطابق پاکستان اس برس ایشائی ممالک میں وہ واحد ملک ہے جسے سکور میں تنزلی کے بعد اسے ’ہائبرڈ‘ کی فہرست سے نکال کر ’اتھاریٹیرین‘ یعنی آمرنہ طرز حکومت والے ممالک کی فہرست میں ڈالا گیا ہے۔ ’دی اکانومسٹ‘ کے مطابق ایسے ممالک جہاں صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوتے، شخصی آزادیوں پر پابندیاں ہوتی ہیں، میڈیا یا تو صرف سرکاری ہوتا ہے یا پھر اشرافیہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے وہ ’آمرانہ‘ نظام کے حامل ملک کہلاتے ہیں۔ اُن کے مطابق ایسے ممالک میں حکومت پر تنقید کے بُرے نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور یہاں عدلیہ بھی آزاد نہیں ہوتی۔ ’دی اکانومسٹ‘ کے مطابق ایسے ممالک میں جمہوری ادارے ضرور ہوتے ہیں لیکن اُن کی اہمیت کم ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں