137

کیا آپ بغیر دوا شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں

Spread the love

انسولین اور شوگر کی گولی کے بغیر شوگر کو نارمل سطح پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں؟

تو دو دن کیلئے روٹی، چاول، چینی، آلو، ہر طرح کی اناج کی بنی ہر چیز اور تمام میٹھے مکمل طور پر بند کر دیں

انڈے گوشت خشک میوہ جات کھائیں کم گلیسیمک انڈیکس والی سبزیاں اور پھل معتدل مقدار میں کھا لیں۔ السی کے بیج ، تخم ملنگا، تخم دائودی کا استعمال کریں

پھر دوا کھانے سے پہلے اپنی شوگر چیک کریں کہ آیا آپ کو اسکی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔ 90 فیصد چانسز ہیں کہ آپ کو دوا کی ضرورت نہیں ہو گی

اب آپ خود سے پوچھیں کہ کیا آپ ساری زندگی روٹی چاول مکمل طور پر چھوڑ کر گزارا کر سکتے ہیں؟ ہر قسم کا اناج اور میٹھا خود پر حرام کر سکتے ہیں؟ کمزوری یا کسی چیز کی کمی تو نہیں ہو جائیگی؟
اگر سب ٹھیک ہے تو اپنی شوگر کو بغیر ادویات کے کنٹرول کرتے رہیں

لیکن یہ یاد رکھنا ہے جس دن آپ نے ذرا سی بداحتیاطی کی آپ کی شوگر سپائیک کرے گی
دوسری یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ روٹی چاول خاص طور پر روٹی چھوڑ کر جسم میں فولیٹ ، وٹامنB1 وٹامن B12، میگنیشیم، فاسفورس کمی ہو سکتی ہے جو جسم میں غذائی قلت اور خون کی کمی کا سبب بن سکتی ہے
آپ کے جسم میں کمزوری ، درد ، قبض ، بال گرنے ، جھریاں آنے کا سبب بن سکتی ہے
یاد رکھیں! اس طریقے سے شوگر ختم نہیں ہوئی۔ دراصل آپ کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس بند ہو گئے ہیں۔ جس سے شوگر لو رہے گی اور دوا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی

ایسے پلانز خرید کر اپنی صحت اور پیسہ ضائع مت کریں۔ اپنے حالات اور قوت ارادی کو سامنے رکھتے ہوئے خود ہی یہ تجربہ کرکے فیصلہ کرلیں

نوٹ:
*جن پیشنٹس کی شوگر کے ساتھ کوئی بھی اور ہیلتھ کمپلیکیشن ہے وہ یہ stunt ہرگز ٹرائی مت کریں
**یہ stunt صرف ٹائپ 2 شوگر والوں کیلئے ہے۔ وقتی طور پر شوگر نیچے آ جاتی ہے لیکن اس کے دو رس نتائج صحت کیلئے بہت منفی ہیں

اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور صحت سلامتی عطا فرمائے

غذا، دوا اور لائف سٹائل کے امتزاج کے ساتھ شوگر کنٹرول کرنا ہی بہترین سٹریٹجی ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔ ہمارے مریض پچھلے 25 سالوں سے اپنی شوگر کنٹرول کر کے بہترین، مکمل اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں