102

میاں جدوں آوے گا سارے سکول مکاوے گا

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 5863 سرکاری سکولوں کی نجکاری مکمل کر لی۔ طلبہ اور اساتذہ تنظیموں کے احتجاج اور ہڑتالوں کے باوجود یہ سکول نجی شعبہ کے حوالے کر دیئے گئے۔ حکومت تعلیم کے شعبہ کو فروغ دینے کی بجائے پہلے سے موجود اسکولوں سے جان چھڑا رہی ہے۔ یہ فیصلہ اساتذہ تنظیموں کے احتجاج اور ہڑتالوں کے باوجود سامنے آیا ہے۔ رواں ہفتے ان تمام اسکولوں کو سرکاری طور پر این جی اوز، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) اور مختلف پرچیزنگ گروپس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں مزید 7137 سرکاری سکولوں کی نجکاری کی جائے گی۔ درخواستوں کی وصولی کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ یہ اسکول 15 اگست سے پرائیویٹ مینجمنٹ کے تحت دوبارہ کھلنے والے ہیں۔

5,863 پرائیویٹائزڈ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو دوسرے سرکاری اسکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ نئی انتظامیہ اپنے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کی خدمات حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں