82

مہمان کھلاڑی ہو جائیں تیار سوشل میڈیا پاکستان میں ہوا بیکار

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جس پر قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے پی ٹی آئی کو 2 ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

دوسری طرف بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ چکے ہیں تاہم انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے انہیں بھی شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پچھلے 4 دنوں سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیریز سے قبل ٹریننگ سیشنز میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سست انٹرنیٹ سپیڈ کے باعث انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا موقف ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی طرف سے سست انٹرنیٹ کی اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بیان کے مطابق پچھلے چند ہفتے سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 21 اگست سے راولپنڈی ٹیسٹ شیڈول ہے تاہم محکمہ موسمات کی طرف سے ان دنوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے گرائونڈز مین اب تک پچ پر کام شروع نہیں کر سکے۔

ذرائع کے مطابقسکیورٹی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر فائروال کا دوسرا ٹرائل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اب متنازع مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے بچ نہیں سکیں گے۔ فائر وال کی انسٹالیشن کے بعد اب انٹرنیٹ سروسز آئندہ 2 سے 3 روز تک معمول تک آنے کا امکان ہے، جزوی طور پر انٹرنیٹ بحال ہو چکا ہے تاہم تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گی۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ یہ مفادعامہ کا معاملہ ہے، عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفادعامہ کے معاملے پر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ مناسب معلومات ہی نہیں دی جا رہی ہیں، کیا پی ٹی اے انٹرنیٹ بندش پر وفاقی حکومت کا اعتماد میں نہیں لیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں