لاہور ( آواز خلق ) پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ 201 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 14 روپے ریلیف دینے کا اعلان اضافی بلوں سے متاثرہ گھرانوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں، لیکن اعلان سے قبل اس رقم کی ادائیگی کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا۔ جس کے باعث صارفین تک ریلیف پہنچانے میں تاخیر کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسکوز فوری طور پر اس ریلیف کو عوام تک منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں وفاق کے تحت ہیں اور وہ صوبے سے براہ راست سبسڈی وصول کر کے عوام تک منتقل کرنے کے لیے قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔
86