لاہور ( آواز خلق ) حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق ملک میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد چار کروڑ 25 لاکھ ہو گئی ہے۔ گذشتہ چھ سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریباً 52 لاکھ کا اضافہ ہوا، سنہ 2017 میں یہ تعداد تین کروڑ 73 لاکھ تھی۔
پنجاب میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ دو کروڑ 36 لاکھ ہے، سندھ 95 لاکھ 86 ہزار، خیبرپختونخوا 66 لاکھ 72 ہزار، بلوچستان 21 لاکھ 81 ہزار جبکہ اسلام آباد میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد چار لاکھ 86 ہزار ہو گئی ہے۔
غیرشادی شدہ افراد میں سے حیران کن طور پر مردوں کی تعداد زیادہ جو دو کروڑ 51 لاکھ سے زائد ہیں جبکہ غیرشادی شدہ عورتوں کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد ہے۔
یہ اعدادوشمار 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے کوائف کو سامنے رکھ کر مرتب کیے گئے۔ غیرشادی شدہ افراد میں سے کم وبیش 45 فیصد کی عمریں 30 سال سے اوپر ہیں۔
73