104

پاکستان شاہینوں کی پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری

Spread the love

راول مپنڈی ( آواز خلق ) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں محمد رضوان اور سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے۔
سعود شکیل اور محمد رضوان دونوں نے اپنے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ تیسری سنچری اسکور کی ہے۔
قومی ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، اس وقت سعود شکیل اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں اور ٹیم کا اسکور 295 رنز ہے۔
پہلا دن:
کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کردیا۔
تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیل کے پہلے روز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور گری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے پھر دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی گری جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈک آؤٹ ہوئے، ان کے بعد وکٹ پر جمے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے اب تک شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں