60

پلاسٹک کرنسی آئے گی جعلی نوٹوں سے نجات دلائے گی

Spread the love

کراچی ( آواز خلق ) پاکستان میں کرنسی نوٹوں کو مزید محفوظ اور دیرپا بنانے کے لیے سٹیٹ بینک نے پلاسٹک نوٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا تھا کہ پلاسٹک کرنسی نوٹس پر تجربات جاری ہیں اور عوامی ردعمل کی بنیاد پر انہیں جاری کیا جائے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق پلاسٹک نوٹس کے تعارف کا مقصد موجودہ کاغذی نوٹس کی کمزوریوں کو دور کرنا اور انہیں زیادہ محفوظ اور دیرپا بنانا ہے۔بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک پہلے ہی پلاسٹک نوٹس کا کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں یہ نوٹس زیادہ محفوظ اور دیرپا ثابت ہوئے ہیں۔
ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ پاکستان کی کیش بیسڈ معیشت کے پیش نظر نوٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی وقت کی ضرورت تھی۔
’پلاسٹک نوٹس متعارف کرانا خوش آئند ہے۔ یہ جعلی کرنسی کے مسئلے کو کم کرے گا اور کاغذ کے مقابلے میں کم لاگت میں پڑے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی نوٹوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے اور بینکوں سے بھی جعلی نوٹوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
’نوٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے پرانے نوٹس کے ناقابل استعمال ہونے کے ڈر سے وہ نوٹس بھی سسٹم میں واپس آئیں گے، جو لوگوں نے اپنے پاس محفوظ کر رکھے ہیں۔‘
ان کے مطابق اس طرح یہ فیصلہ معیشت کے لیے سود مند ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں