62

نہیں کر سکے گا کوئی پریشان واٹس ایپ نے کیا حیران

Spread the love

کیلفورنیا ( آواز خلق ) دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نت نئے فیچرز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے اس بار واٹس ایپ پر بہترین اور دلچسپ یوزر نیم نامی فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے جو صارفین کی پرائیویسی کیلئے انتہائی کار آمد ہے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یوزر نیم پن نامی فیچر دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم ابھی یہ بیٹا ورژن میں بھی صارفین کو دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوزر نیم پن کے ذریعے آپ ایسے اجنبی افراد کو خود سے رابطہ کرنے سے روک سکیں گے جن سے ماضی میں کبھی چیٹ نہ ہوئی ہو۔ چاہے وہ اجنبی افراد آپ کے یوزر نیم سے واقف ہی کیوں نہ ہوں مگر یوزر نیم پن کے ذریعے انہیں روکنا آسان ہو جائے گا۔ یعنی یہ بہت کارآمد فیچر ہوگا جو اسپام میسجز کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوگا۔ یوزر نیم پن کم از کم 4 ہندسوں پر مشتمل ہوگی اور اسے جانے بغیر کسی اجنبی فرد سے رابطہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

دوسری جانب جن افراد سے آپ ماضی میں رابطے میں رہ چکے ہوں گے، انہیں اس تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس سے قبل مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یوزر نیم کے ذریعے آپ واٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کرسکیں گے۔ جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔ جب یوزر نیم کو پن سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس ایپ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں