راولپنڈی ( آواز خلق ) ٹیسٹ کا تیسرا روز، بنگلادیش نے 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے. راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر316 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کو خسارہ پورا کرنے کیلیے 132 رنز مزید درکار ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش کے اوپنر شادمان اسلام 93 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مومن الحق مشفق الرحیم اور لٹن داس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
85