73

سندھ جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پرقبضے کا انکشاف

Spread the love

کراچی (آواز خلق) سندھ میں جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پرقبضے کا انکشاف ہوا ہے، قبضے میں بااثر شخصیات ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کےایک شہری کیجانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں گمبٹ سوبھودیرو میں جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کے قبضے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ درخواست میں محکمہ جنگلات و دیگر متعلقہ محکموں کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ بااثر شخصیات جنگلات کی زمین پر قبضہ کرکے کاشت کاری کررہے ہیں اور لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔

عدالت نے محکمہ جنگلات و دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سیکرٹری قانون و جنگلات سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ آئندہ سماعت تک پیش رفت نا ہوئی تو حکم نامہ جاری کریں گے۔ دوران سماعت سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، عدالت نے سیکرٹری کو زمینوں پر قبضے ختم کروانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ قبضہ ختم کروانے کیلئے رینجرز اور سیشن جج سے مدد حاصل کی جائے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جنگلات کی زمین کیلئے حفاظت کیلئے باقاعدہ فورس موجود ہے۔ سیکرٹری جنگلات نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں بھی جنگلات کی حفاظت کیلئے فورس تشکیل دینے کیلئے قانون میں ترمیم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں