83

74 فیصد پاکستانی ماہانہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر

Spread the love

واشنگٹن ( آواز خلق ) ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت 74 فیصد آبادی اپنے ماہانہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہو چکی ہے. جب کہ پاکستان مین 50 فیصد صنعتیں بند ہو چکی ہیں.
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں پیش کیے گئے اعدودشمار کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ کی گئی مہنگائی کی شرح 1974 کے بعد سب سے زیادہ ہے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے، اس عرصے میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر 50اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کی شرح میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداوری لاگت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران شہری علاقوں میں توانائی کی اطراط زر 40اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فصلوں کی پیداور میں اضافے ، روپے کی قد ر میں اضافے کے باوجود مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 28اعشاریہ 8 فیصد رہی، گزشتہ سال اس عرصے میں یہ شرح 25 فیصد تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں