96

وی پی این چلاؤ گے تو ٹیکس کے شکنجے میں آؤ گے

Spread the love

اسلام آبا د( آواز خلق ) پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے باعث غیرقانونی وی پی این کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا،پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کووی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینے کی سفارش کردی,پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کی سفارش کرتے ہوئے کہا رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہے گااور فائروال بھی اثرانداز نہیں ہوگی۔

پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کووی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینے کی سفارش کردی,پی ٹی اے نے کہا ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک یعنی وی پی این کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں, غیررجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کیلئے اْس کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کے درمیان وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ پاکستان میں وی پی این کا بہت زیادہ استعمال ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں