65

پاکستانی باؤلرز ناکام پہلا ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن

Spread the love

راولپنڈی ( آواز خلق ) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنالیے ہیں اور انہیں بنگلا دیش کی برتری ختم کرنے کے لیے 94 رنز درکار ہیں۔عبداللہ شفیق 12 اور شان مسعود 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے 191 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ شادمان 93 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، مہدی حسن نے 77 رنز کی اننگز کھیلی، لٹن داس اور مومن الحق نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد علی، شاہین آفریدی اور خرم شہزاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی، محمد رضوان نے 171 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی جبکہ سعود شکیل نے بھی سنچری اسکور کی تھی۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور شریف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں