47

فارم 47 سرکار کر دے گی 40 فیصد اے ٹی ایم بے کار

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو بڑے ٹیلی کام بلیک آوٹ سے‌ خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بڑے ٹیلی کام بلیک آوٹ کا خدشہ ظاہر کردیا، اور کہا ایل ڈی آئی لائسینسوں کی عدم تجدید سے 50 فیصد موبائل ٹریفک متاثر ہوگی اور کئی موبائل ٹاورز آوٹ آف سروس ہوجائیں گے۔دستاویز میں کہا گیا کہ 10 فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوگی اور ملک میں 40 فیصد اے ٹی ایم کام کرنا چھوڑ دیں گے۔لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے سے پاکستان کی طرف آنیوالی عالمی ٹریفک متاثر ہوگی جبکہ سروس دیگر آپریٹرز پر شفٹ کرنے سے عالمی کمیونیکیشن متاثر ہوسکتی ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں اور وزارت آئی ٹی کے درمیان سے بقایا جات کے معاملے پر تنازعہ ہے ، وزارت آئی ٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی بقایا جات کی وصولی کا فارمولا طے نہیں کرسکی ۔
پی ٹی اے نے لائسنس کی تجدید کیلئے بقایا جات کی ادائیگی کی شرط رکھی ہے، تین سے چار ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد ختم ہوچکی ہے ، کچھ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد آنیوالے مہینوں میں ختم ہوگی۔کمپنیوں نے سروسز جاری رکھنے کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے، 9 ٹیلی کام کمپنیوں نے وزارت آئی ٹی کے 24 ارب روپے کے بقایا جات ادا کرنے ہیں ایل ڈی آئی کمپنیوں نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں 54 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں