کراچی ( آواز خلق ) شاہ رخ جتوئی اور نتاشہ کی یہ وکٹری کا نشان بناتے ہوئے دو تصاویر دراصل پاکستان کے نظامِ عدل کا جنازہ ہیں
سورۃ الانعام میں اللہ حکم دیتا ہے کہ “انصاف کرو، چاہے اسکی زد میں تمہارا کوئی رشتہ دار ہی کیوں نہ آجائے”
وہ معاشرہ کبھی قائم نہیں رہ سکتا جس میں انصاف نہ ہو، آج آپ یورپ کو دیکھ لیجئے، آپ یورپ کی کسی جگہ کسی شہر کسی بھی کونے میں جائیں گے تو وہاں کی ترقی اور خوشحالی دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے، کیونکہ وہاں انصاف امیر اور غریب کیلئے برابر ہے
سورۃ المائدہ میں اللہ فرماتا ہے کہ “کسی قوم کی عداوت تمہیں عدل کرنے سے نہ روک پائے، عدل کیا کرو یہ پرہیزگاری کے زیادہ قریب ہے”
اللہ اپنی زمین پر لوگوں کو عدل کی صرف تلقین ہی نہیں کرتا بلکہ سختی سے حکم بھی دیتا ہے. پاکستان میں غریب کیلئے سخت ترین انصاف کے تقاضے ہیں، ایک مرغی چور کو سالوں کی قید اور اربوں کھربوں لوٹنے والوں کو تخت پر بٹھا دیا جاتا ہے. یہاں قاتل وکٹری کے نشان بنا رہے ہیں اور مقتولین کے گھروں پر قل خوانی ہورہی ہے
93