75

بنگال ٹائیگرز کا وار شاہین پنڈی میں ہوئے بیکار

Spread the love

راولپنڈی ( آواز خلق ) پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان نے 51 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کو بنگلادیش کی کیخلاف محض 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جبکہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں