اسلام آباد ( آواز خلق ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ کچھ دن تک بڑے ٹیلی کام بلیک آئوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں تک بڑا ٹیلی کام بلیک آئوٹ ہو گا جس کی وجہ سے 50 فیصد تک موبائل ٹریفک متاثر ہو گی اور بہت سے موبائل ٹاور آئوٹ آف سروس ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان بقایا جات کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے اور ابھی تک وزارت آئی ٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی بھی بقایا جات وصول کرنے کا کوئی فارمولا طے نہیں کر سکی ہے۔ بلیک آئوٹ کی وجہ سے 10 فیصد انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہونے کے علاوہ ملک بھر میں قائم 40 فیصد اے ٹی ایم مشینیں کام کرنا چھوڑ دیں گی۔پی ٹی آئی کی طرف سے ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کروانے کے لیے بقایا جات ادا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے
93