64

سندھ میںبارش سے سیلاب خطرے کا انتباہ جاری

Spread the love

کراچی ( آواز خلق ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 تا 29 اگست کے دوران سندھ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال کے خطرے کا انتباہ جاری کیا ہے۔اتوار کو این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کےعلاقوں حیدرآباد ڈویژن، کراچی ڈویژن، لاڑکانہ ڈویژن، میرپور خاص ڈویژن، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
’موسلا دھار بارش سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت شہری مراکز میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔‘
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور تیز بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم کے مطابق پنجاب میں گوجرانوالہ، لاہور اور ساہیوال ڈویژن، جڑواں شہروں، اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ؛ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خانپور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں