55

جب ظلم کا حساب ہو گا تب سوچ تیرا کیا حال ہو گا

Spread the love

ڈھاکہ ( آواز خلق ) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جسٹس اے ایچ ایم شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ عدالت کے احاطے پر عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔
ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سابق جسٹس شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ کے قریب سرحدی علاقے سے بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس شمس الدین کے جسم پر کئی زخم آئے ہیں اور انہیں ہفتے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سلہٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایم ڈی صغیر میاں نے کہا کہ جسٹس شمس الدین مانک کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اندرونی طور پر بہت زیادہ خون بہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں