60

افغانستان فضائی آپریشن کے لیے محفوظ آپشن

Spread the love

کابل ( آواز خلق ) طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ مسافر طیاروں کا روٹ ایران کی بجائے براستہ افغانستان کرنے سے 24 گھنٹے کے دوران 265 طیارے افغانستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔ طالبان حکومت نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ افغانستان کی حدود سے گزرنے والی ہر پرواز سے 700 ڈالر وصول کرتے ہیں اور اس سے روزانہ ہزاروں ڈالر کماتے ہیں۔
حال ہی میں خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ ایران اور مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود محفوظ نہ ہونے کے باعث دنیا کی مختلف فضائی کمپنیاں اب افغانستان کو جنوبی اور مشرقی ایشیا میں جانے کے لیے محفوظ آپشن سمجھتی ہیں۔
طالبان حکومت کی وزارت ٹرانسپورٹ اور ہوابازی میں شعبہ اشاعت کے سربراہ امام الدین احمدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 265 پروازیں افغانستان سے گزرتی ہیں اور مختلف کمپنیاں جیسے کہ برٹس ایئرویز، لفتھانزا، ایئر آستانہ، ایئر انڈیا، امریکن ایئر لائنز، بنگلہ دیش ایئر لائنز، سنگاپور ایئر لائنز اس میں شامل ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں