94

موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل

Spread the love

کوئٹہ ( آواز خلق ) موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا، تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا جبکہ 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں