91

مودی کو پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) پاکستان میں سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باضابطہ دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ یہ سمٹ اکتوبر کے وسط میں اسلام آباد میں ہونے والی ہے
پاکستان کے حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رہنماؤں کو 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔آٹھ سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے بھارتی رہنما کو مدعو کیا ہو۔ آخری بار مودی کو سن 2016 میں ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سربراہی اجلاس کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن بھارت کے بائیکاٹ کے بعد یہ سربراہی اجلاس کبھی نہیں ہوا اور اس کے بعد سے یہ علاقائی تنظیم بالکل غیر فعال ہے۔ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ مودی اسلام آباد کا دورہ کریں گے، حالانکہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے مدنظرماضی کی طرح، بھارت کی نمائندگی کے لیے کسی وزیر کو بھیجیں گے۔تاہم، تجزیہ کاروں کے مطابق دیگر طاقتور ممالک کی شرکت کے پیش نظر مودی کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو نظرانداز کرنا آسان نہیں ہو گا۔ اگر وہ ذاتی طور پر نہیں تو ورچوئلی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا خیال ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورت حال کےپیش نظرمودی شاید ہی پاکستان کا دورہ کریں۔ وزیراعظم مودی کو یہ دعوت ایس سی او کے پروٹوکول کے مطابق دی گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے فی الحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں