لاہور (آواز خلق ) بنگلہ دیش سے پنڈی ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز ، شائقین اور یہاں تک کہ سیاسی رہنما بھی حیران ہیں اور طنز کر رہے ہیں۔ 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر کڑی تنقید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 سالہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ادارے کے منظور نظر محسن نقوی کے پاس کیا کوالیفکیشن ہے؟، پہلے اس نے فراڈ الیکشن کروائے، پھر کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے اور اب ہم بنگلا دیش سے ہار گئے، یہ سارا ملبہ ایک ادارے پر گر رہا ہے، محسن نقوی کی کیا کوالیفیکیشن ہے؟، اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیا۔
66