45

1.2ارب ڈالر کا قرض سوال ہے پاکستان کنگال ہے

Spread the love

اسلام آباد (آواز خلق )دوست ممالک سے پاکستان 12ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کے لئے متحرک ہو گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید ایک ارب 20کروڑ ڈالر قرضہ کیلئے بھی درخواست دیدی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کے لئے متحرک ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالرز قرض کے حصول کی درخواست بھی دے دی ہے، نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالرز کے کیش ڈیپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے جبکہ پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالرز اور امارات کے 3 ارب ڈالرز کیش ڈیپازٹس ہیں۔اس کے باوجود دوست ممالک سے پاکستان 12ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کے لئے متحرک ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں