کراچی ( آواز خلق ) حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلہ کو ظالمانہ اور انتہائی افسوسناک قرار دے دیا۔
شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر ،بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کا ملک کے لوگوں کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پچاس سال قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کی.شازیہ مری نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لے۔واضح رہے کہ 23 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیدوار نے انکشاف کیا تھا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے اور اس حوالے سے کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو منظوری کیلیے بھیجے جائیں گے۔سیکریٹری انڈسٹریز نے بتایا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق وزارت صنعت و پیداوار عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان دے گی، ملازمین کے لیے پیکیج پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت مالی مشکلات کے باعث نجکاری کر رہی ہے۔