44

روس کی امریکہ کو یوکرائن معاملے پر وارننگ

Spread the love

ماسکو( آواز خلق ) روس نے یوکرین کو ایف 16جنگی طیارے دینے سے امریکا کو خبردار کردیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا مطلب روس اور نیٹو میں براہِ راست جنگ ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیارے نیوکلیئر ہتھیار کے حامل ہوتے ہیں، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16 نیوکلیئر سے لیس ہے یا نہیں، اسے مغرب کی جانب سے روس پر نیوکلیئر حملے کی دھمکی تصور کیا جائےگا۔ دوسری جانب ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ نیٹو نے سرد جنگ کی اسکیم اختیار کی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، نیٹو کا مشرقی یورپ کی طرف پھیلاؤ روس کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں روس اپنے مستقبل کے لیے اہم فیصلے کرنے پر مجبور ہوگا، روس تمام زرائع استعمال کرتے ہوئے مناسب اور بروقت جواب دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں