51

امریکا 2026 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو ہرادے گا

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2026 کے ورلڈکپ میں امریکا سے بھی ہار جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ سالوں سے کافی مشکلات کا شکار ہے اور ان می پرفامنس دن بہ دن تنزلی کا شکار ہوتی جارہی ہے، پہلے بابر اعظم کی کپتان میں گرین شرٹس کو 2023 ورلڈکپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہونا پڑا جبکہ افغانستان نے پہلی بار ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔ بعدازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 بھی بابر کی کپتانی میں پاکستان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جہاں اسے امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں ذلت اٹھانا پڑی، پھر بھارت سے ہار کر وہاں سے بھی ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی چلتی بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں