لاہور ( آواز خلق ) قدرتی وسائل، حکومتی پالیسیاں اور معاشی استحکام جیسے عوامل بجلی کی قیمت اور دستیابی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ لیکن کچھ ممالک میں بجلی دوسروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر انتہائی سستی ہوتی ہے۔
ایک انٹرنینشل گروپ نے پٹرول کی قیمتوں کے تازہ ترین اعدادو شمار کی بنیاد پر بجلی کی سستی قیمتوں والے ممالک کی فہرست تیار کی ہے جو کہ درج زیل ہے۔
ایران
دنیا بھر میں سب سے سستی بجلی ایران میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 0.002 ڈالر فی کلو واٹ ہے، ایران میں توانائی زیادہ تر ریاست کے زیر کنٹرول ہے، حکومت بجلی کی قیمتوں پر بھاری سبسڈی بھی فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں ایرانی حکومت نے اپنی کُل آمدنی کا 19 فیصد جی ڈی پی صرف توانائی کے شعبے پر لگایا تھا۔
شام
شام میں بجلی کی دنیا میں دوسری سب سے سستی قیمت ہے، جو کہ 0.003 ڈالر فی کلو واٹ گھنٹہ ہے۔ یہاں بھی توانائی کا شعبہ بڑی حد تک حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔
کیوبا
کیوبا میں فی الحال مشترکہ طور پر تیسری سب سے سستی بجلی ہے، جس کی لاگت 0.006 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔
سوڈان
سوڈان میں بھی بجلی 0.006 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔ ملک میں بھی توانائی کا شعبہ ریاستی کنٹرول میں ہے جس کی وجہ سے حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے قیمتیں طے کر سکتی ہے۔
ایتھوپیا
ایتھوپیا سستی ترین بجلی فراہم کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آتا ہے۔ اس فہرست میں شامل دیگر ممالک کی طرح، ایتھوپیا کی حکومت بھی بجلی کی قیمتوں میں اچھی خاصی سبسڈی دیتی ہے۔
56