40

469 ایپس غیر قانونی کو بند کر دیا گیا

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا,پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈر اداروں اور عوام کی شکایات کی بنیاد پر 469 ایپلی کیشنز کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بند کر دیا,پی ٹی اے کی جانب سے جن ایپس کو بند کیا گیا اُن میں 345 اینڈرائیڈز اور 34 ایپل کی تھیں۔

ان ایپس کو اسلام مخالف مواد کی اشاعت، مخربِ اخلاق مواد اور دھوکہ دہی کے الزام کے تحت بند کیا گیا,ایپس بند کرنے کا یہ اقدام پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے سیکشن 37 کے تحت کیا گیا,آرٹیکل کے تحت پی ٹی اے کسی بھی مواد کو ملک کی سلامتی، امن عامہ اور شائستگی کے خلاف محسوس کیے جانے پر بلاک کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

یہ سیکشن سائبر اسپیس میں کارروائی کی راہ ہموار کرتا ہے تاکہ دین کی عظمت کو برقرار رکھنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے میں مدد ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں